چنتامنی:7 /اپریل(محمد اسلم/ایس او نیوز) شہر کے ٹیپونگر نورانی مسجد اہلسنت وجماعت کے روبرو نوجوانان اہلسنت و تعوز گروپ کے جانب سے مفت سنت ابراہیمی انتظام کیا گیا تھا جسمیں کئی سو غریب و مستحق بچوں کا ختنہ کراتے ہوئے انھیں اناج اور کپڑوں کی کٹ وغیرہ دی گئی اس موقع پر مسجد کے احاطہ میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کاآغاز تلاوت کلام پاک حمد و نعت سے ہوا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسجد ہذا کے خطیب وامام مولانا محمد اسلم رضاء نے کہا کہ آج بھی امت کا سرمایہ دار طبقہ فرمان نبویؐ کے مطابق غرباء و مساکین کی دامے درمے دستگیر ی کرنے لگیں تو امت کے بہت سارے مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جائیں گے ۔
مولانا موصوف نے کہا کہ ہمارے جو بھی مسائل ہیں ہمیں خود ہی اسکا حل تلاش کرنا ہوگا کیوں کہ کوئی بھی حکومت مسلمانوں کے مسائل کے متعلق آج تک نہ مخلص رہی اور ناہی توکسی نے آج تک کوئی سنجیدہ کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ شہری و مقامی سطح پر جہاں مسلمانوں کی بے شمار تنظیمیں اور کمیٹیاں ہیں وہیں محلے اور گاؤں کے سطح پر بھی مسجد کمیٹیاں بھی ہیں جملہ مسجد کمیٹیاں اور مسلم تنظیمیں اگر اپنے حدود دائرے کے اندر ہی مسلم مسائل میں دلچسپی لیں تو پھر حکومت سے آس لگانے کی عام مسلمانوں کو ضرورت پیش نہیں آئیگی ۔
مولانا نے کہا کہ اگر اب بھی مسلمان خواب غفلت سے بیدار نہیں ہوئے تو مسلمانوں کے حقوق کی باز یابی کی بات تو بہت دور مسلمانوں کو اپنا وجود اور اپنی شناخت قائم رکھنا بھی مشکل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ مسلمان حکومت اور اس کے نمائندوں پر تکیہ کرنا چھوڑ دین دست خود دہان خود کے مصادق مسلمان متحد ومشترکہ طور پر اپنے مسائل کے حل میں جدوجہد کریں بیجا رسوم میں روپئے کے اسراف کے بجائے انھیں روپیوں کو صحیح مصرف میں لگاکر تعلیمی وتجارتی میدان میں غریب مسلمانوں کی تعاون کریں ۔
کونسلر اللہ بخشء قادری نے بھی خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مقامی نوجوان غریب اور مستحق بچوں کی سنت ابرہیمی کے فرائض کو انجام دے رہے ہیں یہ بہت خوشی کی بات ہے اور یہ خدمات بڑے ثواب کی اہمیت رکھتی ہے اس کار خیر کے سخاوت اور اس عمل میں خدمات کرنے والوں کی بڑی فضیلت بتائی گئی ہے یہ سخاوت اور خدمات مخلوق کے لئے نہیں بلکہ خالق کو بطور قرض دیتے ہیں چنانچہ قرآن کریم میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دیگا پھر اللہ تعالیٰ اسے بہت زیادہ اضافہ در اضافہ کرکے واپس دینگے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایک کے بدلے سات گناہ بڑھاکر لوٹ ئینگے یہ رب کریم کا وعدہ ہے اور اس سے زیادہ سچا کسی کا وعدہ ہونہیں سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ کار خیر کاموں میں خرچ کرنے والے میں اخلاص کا پایاجانا بھی بہت ضروری ہے ورنہ وہ خرچ ومال وبال جان بن جاتا ہے وہ مال اسکوجنت کے بجائے جہنم کی تپتی ایندھن میں پہنچاسکتی ہے ۔اس موقع پر تعوگروپ کے ذمہ داران سید تبریز پاشاہ عرفان خان سید سیف اللہ نے بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ انشاء اللہ سنت ابرہیمی کی کارروائی ہر سال کی جائیگی آج بچوں کو سنت ابراہمی مفت کرانے کے بعد بچوں کے والدین کو بچے کے غذا کے تعلق سے غذائی کَٹ دی گئی ہے جس میں بچے کے لئے متوازن غذائی اشیاء میں گہیوں شکر سوکھا کھوپرا بادام گھی کھجوار اور دوسرے ضروری اہم اشیاء دوائی وغیرہ دیا گیا ہے اس موقع پرسی کے ایل چاند پاشاہ آمینہ مومن ،منصور پاشاہ افضل پاشاہ عمران خان محمد خلیل شاہ میر افسر پاشاہ سید سیف اللہ سید وسیم پاشاہ ڈاکٹر غوث پاشاہ ڈاکٹر عقیل خان سمیت کئی نوجوانان شریک رہے ۔